بنٹوال 27؍جولائی (ایس او نیوز) وٹھلا پولیس اسٹیشن کے افسران نے مانی جنکشن پر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر ریت سپلائی کرنے میں مصروف 8ٹرک ضبط کرلیے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ منگلورو سے سولیا کی جانب غیر قانونی طور پر ٹرکوں میں ریت سپلائی کی جارہی ہے۔اس پس منظر میں وٹھلا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ناگراج نے مانی جنکشن پر گاڑیوں کی تلاشی مہم شروع کردی۔اس وقت کچھ ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک میں موجود ریت کے سلسلے میں کوئی قانونی دستاویز پیش کرنے میں ناکا م رہے۔ایسے آٹھ ٹرکوں کو ضبط کرنے کے بعداگلی کارروائی کے لئے یہ معاملہ مائنز اینڈ جیالوجی(معدنیات و ارضیات) محکمے کے حوالے کیا گیا ہے۔